اہم خبرِیں

سینیٹر سرفراز بگٹی بچی کے اغوا کیس میں گرفتار

سینیٹر سرفراز بگٹی بچی کے اغوا کیس میں گرفتار

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پرسینیٹر سرفراز بگٹی کو9 سالہ بچی کے اغوا کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہائی کورٹ کے اسپیشل جج کی عدالت نے آج ان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

ایک 9سالہ بچی ماریہ کی نانی نے سرفراز بگٹی کو اغوا کے مقدمے میں نامزد کیا تھا۔ کوئٹہ بجلی روڈ پولیس اسٹیشن میں دائر ایف آئی آر کے مطابق نانی اپنی پوتی کو اس کے باپ توکل علی سے ملوانے عدالت لے گئی تھی۔

ایف آئی آر کے متن میں درج کے کہ سحرش نامی خاتون کے قتل کے بعد عدالت نے اس کی بیٹی کو نانی کے حوالے کیا تھا۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ عدالت میں پیشی کے موقع پر بچی کا والد لڑکی کو زبردستی گاڑی ڈال کر سینیٹر سرفراز بگٹی کے گھر لے گیا تھا۔

خاتون نے سینیٹر سرفراز بگٹی سے رابطہ کیا تو انہوں نے واقعہ میں ملوث ہونے سے انکار کردیا تھا۔ بچی کے اغوا کے مقدمے میں اس کے والد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.