Latest news

سیاسی نظریات کا ٹکراؤ ہے، فردوس اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی محاذ پر دو نظریات کا ٹکراؤ چل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے اور دوسرا نظریہ عمران خان کا ہے جو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ انشاءاللہ عمران خان قومی دولت کی برآمدگی کی جدوجہد میں کامیاب و کامران ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت مفرور ہے اور پاکستان میں سیاسی احتجاج ٹھیکے پر ان کے رہبر مولانا اور ہمنواؤں کے سپرد ہے۔ “دولت اور خود کو بچاؤ پلانز” اور سازشیں ناکامی سے دوچار ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرلکھا کہ خود کو سیاست میں رکھنے کا آخری پلان بھی بری طرح فلاپ ہوچکا ہے اور اب انہیں سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا پلان اختیار کرنا چاہیے۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.