Daily Taqat

ذی الحج کا چاند نظر نہیں‌ آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی

کراچی: ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، جب کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج چاند کی رویت کی پیش گوئی کی تھی۔

ذی الحج 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقررہ مقامات پر ہوئے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم ذی الحج 23 جولائی بروز جمعرات ہوگی، اور اسی طرح عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ذی الحج 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش ہوچکی ، آج پاکستان میں کراچی اورگرد ونواح کے مطلع میں چاند نظرآجائے گا، اگر بادل ہوں تو رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور چاند کا بالکل صحیح مقام دیکھیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ملک میں کہیں بھی رویت ہلال کی شاہدت موصول نہیں ہوئی اس لئے ذی القعدہ کے 30دن مکمل ہوں گے اور بدھ کو ذی الحج کا آغاز ہو گا۔ حجاج کرام 30 جولائی جمعرات کو مقام عرفات میں وقوف کریں گے جب کہ عید الاضحی جمعہ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »