Latest news

دھرنے کے شرکا کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم نے بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کی مشکلات کا نوٹس لے لیا۔ عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کی جگہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

یاد رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں بارش نے جے یو آئی کے آزادی مارچ و دھرنے میں شریک شرکا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، تیز ہواؤں اور بارش کے باعث پلاسٹک شیٹس اور چادروں سے بنائے گئے خیمے اکھڑ گئے، بارش سے نہ صرف دریاں اور چادریں گیلی ہو گئیں بلکہ پنڈال میں جل تھل ہوگیا۔

شرکا دھرنا نے بارش سے بچنے کے لئے درختوں کی اوٹ، خیموں میٹرو کے زیر تعمیر سٹیشن، پل، ٹریک اور کنٹینرز میں پناہ لی، میٹرو پل، سٹیشن پر تل دھرنے کی جگہ نہ تھی، بارش کے باعث سڑک پر بھی پانی جمع ہوگیا، بچاؤ کے لئے کار کن اور رضا کار ایک دوسرے کی مدد کرتے رہے، کئی شرکا نے اپنی گاڑیوں اور بسوں میں جا کر پناہ لی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.