اہم خبرِیں
پنجاب حکومت 50 کروڑ ڈالرقرض لے گی پارک لین ریفرنس، آصف زرداری کی درخواست مسترد لڑکی کی لڑکی سے شادی کیس، دلہا کا نام ای سی ایل میں شامل بھارت میں سیکڑوں مساجد مندروں میں تبدیل نوازشریف کو سزا دینے والے جج برطرف ایم ایل ون منصوبہ میری زندگی کا مشن تھا، شیخ رشید پاکستان کا نیا نقشہ گوگل سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیص... حکومت کا ہوٹل، پارکس، سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان ملک میں کوروناکیسزمیں کمی، 21 اموات رپورٹ آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان کا بھارت سے پھررابطہ احساس پروگرام کے تحت 169 ارب روپے تقسیم پاکستان نے سعوی عرب کا قرضہ واپس کر دیا پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر قرضوں کی منظوری برطانوی خلائی کمپنی "سپر سانک" کمرشل طیارہ بھی بنائے گی اولڈٹریفورڈ ٹیسٹ، پاکستان 139 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گا بیروت دھماکے، ہنگامی حالت کا نفاذ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد پاکستان کی درخواست پرسلامتی کونسل کا ایمرجنسی اجلاس پاک افغان بارڈر پربھاری ہتھیاروں سے فائرنگ

دنیا بھر میں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جائے گا

لاہور: کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کے عظیم شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دنیا بھرمیں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جائے گا۔

اس دن کی مناسبت سے پاکستان کی مسلح افواج نے بھی شہدائے کشمیر کو زبردست سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ میں کہا گیا کہ یوم شہدائے کشمیر، آزادی کے لئے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ، نہ فراموش کیا جائے گا نہ ہی معاف۔ دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم، ناقابل تسخیر جذبے، جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے۔ انشاء اللہ، کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔

مقبوضہ وادی آٹھ دہائیوں سے شہیدوں کے لہو کی گواہ ہے تاہم 13 جولائی 1931ء کادن کشمیریوں کی تاریخ کا وہ دن ہے۔جب سری نگر میں 22بے گناہ مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تحریکِ آزادی کشمیر کی بنیاد رکھی تھی۔

آج کا دن جدوجہد آزادیٔ کشمیر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تاریخ کے مطابق 13 جولائی کو کشمیر کی تحریکِ آزادی کے مرد مجاہد عبدالقدیر خان کو دیکھنے کیلئے کشمیری سری نگر جیل کے باہر جمع ہوئے تھے جہاں سے عبدالقدیر خان کو عدالت لے جایا جانا تھا۔ اس دوران نماز ظہر کا وقت ہوگیا ۔ ایک کشمیری اذان کے لیے اٹھا تو ڈوگرہ مہاراجہ کے سپاہی نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔یکے بعد دیگرے اکیس جانوں کا نذرانہ دے کر حریت پسندوں نے اذان مکمل کی۔

خون کی اس ہولی کے خلاف کشمیری ہر سال یوم شہداء مناتے ہیں۔ اورا اس عہدکو مزید مستحکم کرتے ہیں کہ کشمیر میں آخری مسلمان کے آخری قطرہ خون تک آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.