Daily Taqat

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر عہدے سے فارغ

پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ محکمہ اطلاعات کی وزرات کامران بنگش کے حوالے کردی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق اجمل وزیر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے کہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتے۔

واضح رہے کہ اجمل وزیر کو رواں برس ہی شوکت یوسف زئی کی جگہ اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔ گزشتہ رات بھی بلڈ پریشر کی وجہ سے اسپتال میں کئی گھنٹے زیر علاج رہے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »