[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

خانیوال ٹریفک حادثہ

[mashshare]

 خانیوال: قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

خانیوال میں قومی شاہراہ پر کچا کھوہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوگئے۔

زخمی خواتین کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت اشرف اور صدام کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق چونیاں کا رہائشی خاندان لاہور سے ملتان جارہا تھا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.