Latest news

خالد جاوید کو اٹارنی جنرل لگانے کا فیصلہ، وزیراعظم کی سمری بھجوانے کی ہدایت

خالد جاوید کو اٹارنی جنرل لگانے کا فیصلہ، وزیراعظم کی سمری بھجوانے کی ہدایت

اسلام آباد: حکومت نے سینئر قانون دان خالد جاوید کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم نے وزارت قانون کو تقرری کیلئے سمری آج ہی بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ خالد جاوید حکومت کو درپیش قانونی مسائل کا ادراک نہیں رکھتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا ایک طاقت ور حلقہ خالد جاوید کو اٹارنی جنرل بنوانے پر بضد ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی نئے اٹارنی جنرل کیلئے خالد جاوید کے نام کا اعلان کرچکی ہیں۔

دسری جانب متنازعہ بیان پر سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے تحریری معافی نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ انور منصور نے کہا ہے کہ عدلیہ کا بے حد احترام کرتا ہوں، غیر مشروط معافی مانگ کر اپنا بیان واپس لیتا ہوں۔

یاد رہے کہ خالد جاوید خان اس سے قبل 2018 میں بھی اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.