Latest news

حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنیوالےکشمیریوں کےساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کےعالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کےعالمی دن پردنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیرکی طرف مبذول کرانا ہوگی۔

وزیراعظم  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیرپر4 ماہ سے جاری بھارتی محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عالمی قوانین کے رکھوالےبھارت کےغاصبانہ قبضےکا نوٹس لیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیرکےغیرقانونی الحاق پربھارت کےخلاف اقدام کرے جہاں مودی سرکار انسانی حقوق کےعالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پرمظالم کے پہاڑ توڑے جانےکا سلسلہ رکوایا جائے، ہم حق خودارادیت کےلیےجدوجہد کرنیوالےکشمیریوں کےساتھ کھڑے ہیں اورانہیں سلام پیش کرتےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مساوات، انصاف اورانسانی حقوق کے تحفظ کا پیغام نبی اکرمﷺ نے 1400 سال قبل دیا، ہمیں انسانی حقوق کے عالمی دن پرمسلمانوں کو نبی اکرمﷺ کا پیغام یاد رکھنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت بلاتفریق تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے پرعزم ہے۔

 

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.