[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری

[mashshare]

ملتان : جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں۔
اولیاء کی سر زمین سرور کائنات، نور مجسم، رحمت دو جہاں کی آمد کے جشن کے ساتھ ہی جگمگا اٹھی ہے۔ عاشقان رسول ﷺ گھروں کو دلہن کی طرح سجا رہے ہیں جبکہ گلیوں اور بازاروں میں بھی مختلف رنگوں کی روشنی نے سماں باندھ دیا ہے۔ فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے گونج رہی ہیں۔
نبی پاک ﷺ کی ولادت کی خوشی میں گھروں کے ساتھ ساتھ سرکاری عمارتوں کو بھی برقی قمقوں سے سجا دیا گیا ہے۔ عاشقان رسول کہتے ہیں کہ عید میلاد النبی کے موقع پر زندگی بھر یونہی چراغاں کرتے رہیں گے۔
امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مدح سرائی کے لئے میلاد کی محافل بھی منعقد کی جا رہی ہیں جس میں علماء کرام نبی پاک ﷺ کی عظمتیں بیان کر رہے ہیں۔
عید میلاد النبی کے سلسلہ میں جہاں بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے جا رہے ہیں وہیں پر گھروں اور سرکاری عمارتوں کو بھی سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.