اہم خبرِیں
اسپیس ایکس کے فالکن راکٹ نے 57 سیٹلائٹ خلا میں پہنچا دیے بیروت دھماکہ، حکومت مخالف مظاہرے مانچسٹر ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں‌ سے شکست دے دی کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے، بلال سعید اور صبا قمر کی مسجد میں گ... غازی فیصل خالد اسلام کا ہیرو ہے ،آل پارٹیز سٹوڈنٹس یوتھ کانفرن... تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ اور ریاست مدینہ عصا نہ ہو تو کلیمی ہے کارِ بے بنیاد! مال اور اعمال آخر مسئلہ کشمیر کیسے حل ہوگا؟ کشمیر پر بھارت اب معاہدہ شملہ کے پیچھے نہیں چھپ سکتا زیب النسا محترمہ زیب النساء زیبی ، نام ہے ایک عہد کا! خیبرپختونخواہ حکومت کو درپیش چیلنجز ہمارے اپنے خود کش بمبار مانچسٹر ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کو 277 رنز کا ٹارگٹ دے دیا مریم نواز کی نیب طلبی بیروت دھماکا میزائل حملہ ہوسکتا ہے، لبنانی صدر عالمی بینک کے پاکستان میں 11 بلین ڈالر کے منصوبے زیر تکمیل ہیں... ایف آئی اے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران کے خلاف کاروائی... فوج نے کراچی میں آپریشن شروع کردیا مظفر علی سید اور ''تنقید کی آزادی

بھارتی آرمی چیف کے بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی آرمی چیف کے بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی آرمی چیف عوام کو خوش کرنے کیلئے بیان بازی کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے حوالے سے بھارتی آرمی چیف اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے بیان بازی کر رہے ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف منوج موکنڈ نراوانے کے یہ بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہے۔

اس سے قبل بھارتی آرمی چیف نے گیدڑ بھبکی لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انڈین پارلیمنٹ اگر چاہے تو آزاد کشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے۔

بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر شخص نے بہترین کام کیا چاہے وہ لائن آف کنٹرول پر تعینات ہو یا پھر عام شہری علاقوں کو کنٹرول کرنا ہو اور مجھے فوجی اہلکاروں سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں۔

بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں مغربی سرحدوں سے زیادہ خطرات لاحق ہیں، سیاچن ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ خطہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.