اہم خبرِیں

بغاوت کا الزام، سعودی عرب میں شاہی خاندان کے 3 افراد گرفتار

بغاوت کا الزام، سعودی عرب میں شاہی خاندان کے 3 افراد گرفتار

واشنگٹن: سعودی عرب میں شاہی خاندان کے تین سینئر افراد کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی اخبار نے سعودی شاہی خاندان کے افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد اور شہزادہ محمد بن نائف کو گھروں سے حراست میں لیا گیا ہے۔

شہزادہ نائف کے چھوٹے بھائی شہزادہ نواف بن نائف کو بھی بغاوت کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے شہزادوں کو حراست میں لیے جانے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

اس قبل 2017 میں بھی محمد بن سلمان کے احکامات پر سعودی شاہی خاندان کے کئی اراکین اور وزرا کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس وقت کے وزیر داخلہ محمد بن نائف کو بھی عہدے سے ہٹا کر نظر بند کر دیا گیا تھا۔

محمد بن سلمان نے سال 2016 میں سعودی عرب میں متعدد اقتصادی اور سماجی اصلاحات کرنے کا عزم کیا تھا جس پر انہیں پہلی بار سب سے زیادہ پذیرائی ملی تھی تاہم وہ اب تک کئی تنازعات کی زد میں آ چکے ہیں جن میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کا استنبول میں سعودی سفارت خانے میں قتل شامل ہے۔

2017 میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن کے عمل پر تنقید کے الزام میں گرفتار ہونے والے سعودی شہزادے خالد بن طلال کو تقریبا ایک سال بعد نومبر 2018 میں رہا کیا گیا تھا۔ وہ شاہ سلمان کے بھتیجے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.