اہم خبرِیں

اے ڈی بی فنڈ کی پہلی قسط پاکستان کو وصول

کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کی جانب سے پاکستان کیلئے منظور کیے گئے ایک اعشاریہ 3 ارب ڈالرکی پہلی قسط اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آج موصول ہوگئی ہے۔

اے ڈی بی نے 6 دسمبرکو فنڈز کی منظوری دی تھی جو پاکستان کو بجٹ سپورٹ اور دیگر ترقیاتی پیکیج کی مد میں دیے جا رہے ہیں۔

پاکستان کوآئی ایم ایف اصلاحاتی پروگرام پرعملدرآمد کے تحت ایک ارب ڈالرکی منظوری دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف اصلاحاتی پروگرام سے پاکستان نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کی ہے۔

اے ڈی بی کا کہنا ہےکہ مذکورہ رقم  پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کومنفی اثرات سے بچانےمیں مدد گار ثابت ہوگی۔

اے ڈی بی ایک پروگرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر ایمرجنسی بجٹ سپورٹ اور تیس کروڑ ڈالر توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے دے گا۔

پروگرام کے تحت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی جن کا مقصد گردشی قرض کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی کرنا، سبسڈی کے ناکافی نظام کو بہتر بنانا اور پیداواری لاگت کم کرنے پر توجہ دینا ہو گا۔

اس منصوبے کا مقصد بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں میں تیزی سے کمی لانا اور پہلے سے جمع شدہ قرض ختم کرنے کے لیے پالیسی تیار کرنا ہے۔

اے ڈی بی پاکستان کے شعبہ توانائی کی بہتری اور معاشی مشکلات کم کرنے کے لیے اپنے شراکت داروں سے ایک ارب ڈالر جمع کرے گا جس میں کوریا کا ایکسپورٹ ایمپورٹ بینک 8 کروڑ ڈالر دے گا۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.