Latest news

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلیا کا محتاط آغاز

ایڈیلیڈ: دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف اپنی اننگز کا محتاط آغاز کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی نے سلامی آسٹریلیوی بلے بازوں پر دباو بنائے رکھا کہ اس دوران جو برنز 4 رنز بنا کر شاہین کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ پاکستان نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔

نوجوان گیند باز محمد موسی آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں، قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

قومی ٹیم میں کپتان اظہر علی، شان مسعود، امام الحق، بابراعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، محمد موسیٰ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.