اہم خبرِیں

آصف زرداری کو کراچی منتقل کرنے کا شیڈول طے نہیں ہو سکا، فرحت اللہ بابر

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری اس وقت آرام کر رہے ہیں، انہیں کراچی منتقل کرنے کا شیڈول تاحال طے نہیں ہو سکا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو کراچی منتقل کرنے سے متعلق انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سابق صدر کو طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق  آج اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے رہائی کے بعد گزشتہ رات کا قیام زرداری ہائوس اسلام آباد میں کیا تھا،موسم ٹھیک نا ہونے کہ باعث سابق صدر گزشتہ روز رہائی کہ بعد کراچی روانہ نا ہوسکے تھے۔

یاد رہے گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد نے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے  جمع کرانے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کا پروانہ جاری کیا تھا۔

آصف زرداری کی درخواست ضمانت منظور

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر نے ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

سابق صدر نے منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی اپیل کی تھی۔ آصف زرداری نے درخواستوں میں موقف اپنایا کہ ٹرائل مکمل ہونے تک درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

بینچ کی ہدایت پرآصف علی زرادری کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سابق صدر لمبے عرصے سے شوگر، دل اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں اور انہیں سرجری کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اس میڈیکل رپورٹ کے ساتھ آصف زرداری کو حراست میں رکھا جا سکتا ہے؟ کیا نیب ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتا ہے؟

پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آصف زرداری کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے، ٹرائل چل رہا ہے۔

بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ تفتیش تو ان سے کوئی کی نہیں جا رہی، انہیں ضمانت کیوں نہ دے دی جائے۔

دوسری جانب فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر عدالت کی جانب سے ہدایت کے باوجود نیب نے جواب جمع نہیں کرایا۔ وکیل نیب نے استدعا کی کہ جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دیا جائے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرائیں اور کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.