اونرشپ کے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

میڈیا کےمطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی وزراء پر برہم ہوگئے اور کہا کہ کچھ وزراء ذاتی مفاد کو حکومتی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، حکومت سب کی ہے، حکومتی مفاد ہی سب کا مفاد ہونا چاہیئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اونرشپ لیے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، پہلے بھی کہہ چکا ہوں اپنے لیے کھیلنے کے بجائے ٹیم کے لیے کھیلیں، بڑا کھلاڑی وہی بنتا ہے جو ٹیم کے لیے کھیلے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.