Latest news

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے، مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے، وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران شہریت کے متنازعہ قانون اور کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے ہیں، جہاں سے وہ احمد آباد میں موٹیر اسٹیڈیم جائیں گے، امریکی صدر کا آج تاج محل کا دورہ بھی شیڈول ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کل نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران نریندر مودی سے ملاقات میں شہریت کے متنازع قانون اور کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے، امریکی صدر پاک بھارت ایشوز کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر بھی زور دیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.