الیکشن کمیشن،نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کیخلاف درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد الیکشن کمیشن نے نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کیخلاف درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کیخلاف تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی درخواستوں کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواستوں کی سماعت کی ۔
دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پارٹی پی ایم ایل کے نام سے رجسٹرڈ ہے گروپ نواز ہے،الیکشن ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے تک اس معاملے کو موخر کر دیتے ہیںجس سے الیکشن کمیشن نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.