اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مردم شماری کرائے،مشعال ملک

راولپنڈی: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے بھارت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔

مشعال ملک نے بھارتی فوجی بربریت کی تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک سال کے مسلسل کرفیو اور نسل کشی کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنی سرزمین پر مہاجر بنا دیا گیا ہے، اقوام متحدہ آزاد و مقبوضہ کشمیر میں مردم شماری کرائے، کشمیر کمیٹی کا چئیرمین کسی کشمیری کو بنایا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.