Daily Taqat

افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے لیے کام کرنے والا افغان شہری گرفتار

راولپنڈی: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد پاک فوج کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی،افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے لیے کام کرنے والا افغان شہری گرفتار کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کے تحت انٹیلی جنس ادارے کی اطلاع پر ایف سی بلوچستان نے سانگن کے علاقے میں کارروائی کی اور اس دوران این ڈی ایس کے سہولت کار افغان شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بھی پاک فوج نے بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا جس کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »