اہم خبرِیں

اسلام آباد میں تین بڑی عمارتیں قرنظینہ قرار، ڈاکٹر اور فوکل پرسنز تعینات

اسلام آباد میں تین بڑی عمارتیں قرنظینہ قرار، ڈاکٹر اور فوکل پرسنز تعینات

اسلام آباد: اسلام آباد میں کورونا وبا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ، انتظامیہ الرٹ، تین بڑی عمارتیں قرنظینہ قرار دے کر ڈاکٹر اور فوکل پرسنز تعینات کر دیئے۔

تین قرنطینہ ان کے انچارج اور فوکل پرسنزتعینات، نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلا قرنظینہ پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹرمیں قائم کیا گیا جہاں ڈاکٹر سرتاج کو نگران مقرر کر دیا گیا ۔

دوسرا قرنظینہ حاجی کیمپ مقرر ہے جہاں کی نگرانی ڈاکٹر صابر ایوب کریں گے۔ آئی نائن سیکٹر میں او جی ڈی سی ایل بلڈنگ کو بھی قرنظینہ میں بدل دیا گیا ہے۔ اس قرنظینہ کی نگرانی ڈاکٹر ولید کریں گے جبکہ ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم، اسٹنٹ کمشنر گوہر زمان، مہرین بلوچ فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ صورتحال بگڑنے پر مزید قرنطینہ بنانے کے لیے دو نجی ہوٹلز کو بھی شامل کیا جا سکے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.