آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد: واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

واپڈا کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر آمد ایک لاکھ 97 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 49700 کیوسک اور اخراج 49700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد22800 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک رہا۔

جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد66300 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1487.67 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.782 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1231.85 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.561 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.139 ملین ایکڑ فٹ رہا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.