یمن: سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 7 افراد ہلاک متعدد زخمی

یمنی فورسز پر ہونے والے ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں اماراتی فوجیوں سمیت 7افراد مارے گئے۔ غیرملکی ذرائع کے مطابق یمن کے ساحلی شہر عدن میں اس خودکش کار بم حملے کا نشانہ ان یمنی فورسز کا کچن بنا جن کی تربیت

اور حمایت متحدہ عرب امارات کر رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں 15افراد زخمی بھی ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کر لی ہے۔قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.