یمن: سرکاری اور اتحادی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 58 جنگجوں ہلاک، متعدد زخمی

یمن میں سرکاری فوج کی کارروائی کے نتیجے میں 58 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں سرکاری فوج نے چڑھائی کردی، جس کے باعث 58 حوثی باغی مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق یمنی فوج کی کارروائی میں سعودی عسکری اتحاد کی بھی مدد حاصل رہی، حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب گذشتہ روز سعودی قيادت ميں عسکری اتحاد کی جانب سے کيے جانے والے فضائی حملوں ميں درجنوں باغی ہلاک ہوئے، جبکہ 11 فوجی اہکار بھی مارے گئے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات سنگین ہیں، آپریشن جاری رہا تو سیکڑوں عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2015 سے 2017 تک 10 ہزار افراد مارے جاچکے ہیں، جبکہ اس سال کے اعداد وشمار منظرعام پر نہیں آئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.