Daily Taqat

چین میں ورلڈ روبوٹ سمٹ کا انعقاد

ترقی یافتہ ممالک میں روبوٹس سے مختلف کام لینے کا رجحان کافی تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں چین کے شہر Zhejiangمیں ورلڈ روبوٹ سمٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جہاں نت نئے اور ذہین روبوٹس نمائش کے لئے پیش کئے

گئے۔ روبوٹس سے سجے اس میلے میں شہریوں سمیت دنیا بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جہاں جدید اور منفرد طرز سے بنائے گئے روبوٹس توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اس میلے میں بیکنگ کرنے والے روبوٹ نے خاص طور پر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ جسے دیکھ کر بچوں سمیت بڑے بھی خوب محظوظ ہوتے دکھائی دئیے۔ جبکہ دوسری جانب جدید صلاحیتوں سے مزین کئی روبوٹس سمیت روبوٹک ڈاگ، کومبیٹ روبوٹس اور روبوٹک فش نے بھی لوگوں کی جانب سے خوب داد وصول کی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »