Daily Taqat

کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان

کانگو :عالمی ادارہ صحت نے جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤکے موضوع پر ایک ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کردیا ۔

ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کرسٹیان لِنڈمائرکا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ماہرین کی ایک کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ آیا کانگو کے طبی شعبے میں ہنگامی حالت نافذ کی جائے۔ان کے بقول اس طرح بین الاقوامی تعاون بڑھنے کا امکان پیدا ہو جائے گا، ڈبلیو ایچ او کا ہنگامی اجلاس جنیوا میں منعقد ہو گا۔واضح رہے کہجمہوریہ کانگو میں ایبولا کے پھیلنے کے تازہ واقعات میں اب تک 23افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »