بیرون ملک سے خواتین ڈرائیورزکو بھی ریاست آنے کی اجازت دی جائے ،سعودی خواتین

ریاض:  سعودی عرب میں اصلاحات کے نام پر خواتین کو بھی ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم اب تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا تاہم ریاست میں 13 لاکھ سے زائد ڈرائیور حضرات میں کوئی بھی خاتون نہیں اور اب سعودی خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ملک سے خواتین ڈرائیور ز کو بھی ریاست آنے کی اجازت دی جائے ۔

اب تک مملکت کے نظام میں کہیں بھی خاتون ڈرائیور ملازم کا کوئی خانہ نہیں تاہم آئندہ کچھ عرصے میں گھریلو خواتین ڈرائیورز درآمد کی جائیں گی اور آئندہ اس میں اضافہ ہوگا۔ذرائع کاکہناتھاکہ خواتین کا ڈرائیونگ نظام میں خانہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ابھی تک خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.