Daily Taqat

چین کے مسافر بردار طیارے کی دورانِ پرواز 32 ہزار فٹ بلندی پر ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی

چین کے مسافر بردار طیارے کی دورانِ پرواز 32 ہزار فٹ بلندی پر ونڈ اسکرین ٹوٹنے کے باعث جہاز کو پائلٹ نے مہارت کے ساتھ زمین پر اتار لیا۔چینی فضائی کمپنی کے ایئر بس طیارے کی ونڈ اسکرین دھماکے سے پھٹ گئی جس کے باعث معاون پائلٹ کاک پٹ سے باہر کی جانب کھنچا چلا جا رہا تھا ۔ طیارہ تیزی سے 24 ہزار فٹ نیچے کی جانب آنے لگاجبکہ انتہائی شور کی وجہ سے کنٹرول ٹاور کی آواز بھی سنائی نہیں دے رہی تھی اس دوران پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کروادی۔

طیارے میں 119 افراد سوار تھے جو پائلٹ کی حاضر دماغی اور مہارت کے باعث محفوظ رہے تاہم معاون پائیلٹ کو ونڈ اسکرین کے ٹکڑے لگنے سے معمولی زخم آئے ہیں جبکہ 17 مسافروں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا جس میں سے کسی کو بھی غیر معمولی چوٹیں نہیں آئی ہیں۔

بحفاظت لینڈنگ کرانے پر سوشل میڈیا پر طیارے کے پائلٹ کی تعریف کی جا رہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »