سعودی عرب میں موجودافراد نے وزیراعلیٰ کا انتہائی محبت سے استقبال کیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں ان کی ملاقات مسجد نبوی ﷺ میں ترکی کے وزیراعظم سے بھی ہوئی اور اس موقع پر وہاں موجود افراد نے وزیراعلیٰ کا انتہائی محبت سے استقبال بھی کیا ۔نوازشریف جب پچھلی مرتبہ مسجد نبوی ﷺ گئے تو انہیں اپنے مخالف نعروں کا سامنا کرنا پڑا لیکن شہبازشریف کے ساتھ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا بلکہ وہاں موجود افراد نے شہبازشریف کے ساتھ محبت کا اظہار کیا ۔شہبازشریف کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ لوگوں کی محبت اور اپنایت نے میرے دل کو چھو لیاہے ،جس طرح انہوں نے میرا استقبال کیا وہ دل موہ لینے والاہے ،جب بھی مسجد نبوی ﷺ جانے کی سعادت نصیب ہوتی ہے تو روحانی سکون میسر آتاہے ،اللہ ہماری مغفرت فرمائے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.