Daily Taqat

ویرات کوہلی نےشادی سے قبل انوشکاکی پہنائی گئی انگوٹھی میچ پریکٹس کے دوران گلے میں پہن لی

کوہلی اور انوشکا ان دنوں جنوبی افریقہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے نئے سال کا جشن بھی ساتھ منایا اور مختلف مقامات کی سیر کرنے کے ساتھ ساتھ شاپنگ بھی کی۔اور ان ساری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی میچ پریکٹس بھی جاری ہےحال ہی میں کیپ ٹاون میں میچ پریکٹس کے دوران کوہلی کے گلے میں مبینہ طور پر چین کے ساتھ منسلک ایک انگوٹھی نظر آئی،بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے شادی سے قبل ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی اور کوہلی کو یہ انگوٹھی اتنی بھائی کہ کیپ ٹاون میں میچ پریکٹس کے دوران انہوں نے مبینہ طور پر یہی انگوٹھی گلے میں پہن لی۔سوشل میڈ یا صارفین نے کوہلی کے گلے میں شادی کی انگوٹھی دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا ۔۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »