Daily Taqat

ہم اپنی حکومت محض 10 بنیادی وزراء کے ساتھ چلائیں گے، ملائیشین وزیر اعظم

ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ وہ اپنی حکومت محض 10 بنیادی وزراء کے ساتھ چلائیں گے۔ جبکہ جیل میں قید اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کے لیے فوری معافی حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کریں گے۔ غیرملکی ذرائع کے مطابق مہاتیر محمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انور کے لیے معافی حاصل کرنے کے لیے با قاعدہ طریقہ کار اختیار کریںگے۔ یہ مکمل معافی ہو گی۔ تاہم انہوں نے یہ بات واضح نہیں کی کہ اس طریقہ کار میں کتنا وقت درکار ہو گا اور آیا انور ابراہیم اپنی سزا مکمل ہونے سے پہلے رہا ہو بھی پائیں گے یا نہیں۔ خیال رہے کہ ان کی سزا آٹھ جون کو مکمل ہو رہی ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ انور ابراہیم جیل میں ہیں۔ وہ حالیہ انتخابات میں شکست سے دو چار ہونے والی سیاسی جماعت کی حکومت میں نائب وزیر اعظم رہے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »