ہم امریکی عوام کی فراخدلی کا ناجائزفائدہ اٹھانے نہیں دیں گے ،امریکی سفیر نکلی ہیلی

امریکہ نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں کٹوتی کا اعلان کر دیا۔ اقوام متحدہ میں امریکی مشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق واشنگٹن اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی کٹوتی کرے گا ۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکلی ہیلی نے اقوام متحدہ میں امداد میں کمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ درست سمت میں بڑا اقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی نااہلیت اور فضول خرچی کے چرچے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم امریکی عوام کی فراخدلی کا ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دی گے اور اسے بغیر چیک کئے نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سال کے بجٹ میں کٹوتی کے فیصلے سے خوش ہیں، آپ کو یہ یقین ہونا چاہئے کہ ہم اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی اہلیت کو بڑھانے کیلئے طریقہ کار تلاش کرتے رہیں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو بھاری اکثریت سے مسترد کردیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.