ریسلر جان سینا رواں سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے

ہر دلعزیز ریسلر جان سینا کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، وہ مارچ 2018 میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وہ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) سے تعلق رکھنے والے پہلے پروفیشنل ریسلر ہوں گے جو پاکستان کا دورہ کریں گے، اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ منتظمین نے سکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے شروع کردیے ہیں تاکہ سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جاسکے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں جان سینا نے آسٹریلیا کے دورے کے دوران سڈنی میں شین واٹسن سے تھوڑی بہت کرکٹ بھی سیکھی تھی۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ جان سینا عنقریب پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ مارچ میں ہونے والے جان سینا کے دورے کے خدو خال ابھی تک واضح نہیں ہوسکے ہیں اور یہ پتہ نہیں لگ سکا کہ وہ ریسلنگ کی پرموشن کیلئے پاکستان آرہے ہیں یا پھر پی ایس ایل میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.