وائرس کا کمپنی ایپل پرحملہ

کوپر ٹینو/ نیو یارک :  ڈیجیٹل آلات بنانے والی کمپنی ایپل پر انتہائی خطرناک وائرسز کا حملہ ہوا ہے جس سے ایپل کمپنی کی گھڑیوں کے علاوہ ہر ڈیوائس متاثر ہوئی ہے، ابھی تک ان وائرسز سے صارفین کو نقصان پہنچنے کا کوئی واقع پیش نہیں آیا تاہم کمپنی نے ہدایت کی ہے کہ صارفین غیر رجسٹرڈ سافٹ ویئر استعمال کرنے سے گریز کریں۔
ایپل کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایپل کمپنی کی تمام ڈیوائسز پر سپیکٹر اور میلٹ ڈاﺅن نامی وائرسز نے حملہ کیا ہے ، جس سے کمپیوٹرز اور آئی فون متاثر ہوئے ہیں ۔ یہ وائرسز کسی بھی ڈیجیٹل ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم کو متاثر کرتے ہیں تاہم ایپل کے صارفین میں سے ابھی تک کسی کے بھی اس وائرس سے متاثر ہونے کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان وائرسز سے نمٹنے کیلئے وہ جلد ہی ہدایت نامہ جاری کرے گی تاہم ابتدائی طور پر صارفین کسی بھی غیر رجسٹرڈ ذریعے سے سافٹ ویئر ڈاﺅن لوڈ کرنے سے گریز کریں۔

سپیکٹر اور میلٹ ڈاﺅن وائرس کافی عرصے سے ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ناک میں دم کیے ہوئے ہیں، پہلے بھی ان وائرسز کی وجہ سے کمپنیوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے، گوگل کے پراجیکٹ زیرو اور تعلیمی اداروں نے گزشتہ برس یہ وائرسز دریافت کیے تھے جنہوں نے رواں ہفتے ہی ان کے بارے میں بتایا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ان وائرسز کے ذریعے ہیکرز کسی کا بھی ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.