امریکا نے اپنے شہریوں کو افغانستان ،پاکستان اور بھارت جانے سے روک دیا

امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں جس کے تحت امریکیوں کو افغانستان اور پاکستان سمیت بھارت جانے سے بھی روکا گیا ہے۔ امریکی شہریوں کو پاکستان کے صوبوں بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، فاٹا اور آزاد کشمیر میں دہشت گردی کے سبب سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا 4 درجاتی سفری ہدایت نامہ جاری کیاگیا ہے اس میں بھارت کو نسبتاً کم خطرناک دوسری پاکستان کو تیسری اور افغانستان کو چوتھے درجے میں رکھا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.