Daily Taqat

امریکی سینیٹ نے جینا ہیسپل کی بطور ڈائریکٹر سی آئی اے تعیناتی کی منظوری دے دی

امریکی سینیٹ نے جینا ہیسپل کی بطور ڈائریکٹر سی آئی اے تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وہ یہ منصب سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق سینیٹ میں جینا ہیسپل کے حق میں اکیاون اور مخالفت میں تینتالیس ووٹ پڑے۔ اکسٹھ سالہ ہیسپل گزشتہ تینتیس سال سے سی آئی اے میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں اور بیرون ممالک کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ 2002 میں وہ تھائی لینڈ میں بطور اسٹیشن چیف تعینات تھیں جہاں القاعدہ سے تعلق کے شبے میں گرفتار افراد پر تشدد کیا جاتا تھا۔ جینا ہیسپل نے سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیشی کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ بطور سی آئی اے سربراہ “ٹارچر پروگرام” بحال نہیں کریں گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »