Daily Taqat

امریکہ نے پاکستان کیخلاف بھارتی صحافی کے الزامات کو مسترد کردیا

امریکہ نے پاکستان کیخلاف بھارتی صحافی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشتگردی سے متاثر ہوئے۔ امریکہ افغانستان میں

دہشتگردوں کی مالی معاونت رکوانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ترجمان ڈینا وائٹ نے کہا کہ پاکستان علاقائی سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشتگردی سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں دہشتگردوں کی مالی معاونت رکوانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔ ترجمان نے پاکستان کیخلاف ایک بھارتی صحافی کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »