امریکہ شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیارہے:ریکس ٹلرسن

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہاہے کہ شمالی کوریا سے مذاکرات پر تیار ہیں تاہم شمالی کوریا کو اپنا راستہ بدلنا ہوگا، شمالی کوریا کے خطرات کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کیخلاف طاقت کا استعمال میری ناکامی ہوگی، شمالی کوریا کی ایٹمی پروگرام سے دستبرداری کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔شمالی کوریا کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔انہوں نے کہا امریکا چاہتا ہے کہ شمالی کوریا ایٹمی پروگرام بند کرے اور مذاکرات کی جانب آئے تاہم چین سے بھی کہا کہ متنازع جزیرے پر عسکری تعمیرات روک دے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.