Daily Taqat

امریکی ملٹری طیارے پر چینی ملٹری بیس سے لیزر گن کا حملہ، 2 پائلٹ زخمی

جبوتی میں امریکی ملٹری طیارے پر چینی بیس سے لیزر گن کا مبینہ استعمال ہوا ہے۔ دو پائلٹ زخمی ہونے پر امریکا نے چین سے وضاحت مانگ لی۔ سمندر میں نئی تنصیبات پر بھی چین کو وارننگ دے دی۔ جبوتی میں امریکی ملٹری طیارے پر

چینی ملٹری بیس سے مبینہ لیزر گن کا استعمال کیا گیا ہے۔ پینٹاگون اور وائٹ ہائوس نے لفظی توپوں کا رخ چین کی جانب کرلیا۔ وائٹ ہاؤس نے بحیرہ چین میں فوجی طاقت میں اضافے اور لیزر گن واقعہ پر چین کو وارننگ دے دی۔ ادھر پینٹاگون نے بھی لیزر گن واقعہ میں 2 امریکی پائلٹ زخمی ہونے پر چین سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »