Daily Taqat

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح کر دیا گیا

امریکا نے عالمی تنقید کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا۔ دنیا کے ایک سو اٹھائیس ممالک کی ناراضگی بھی امریکا کو اپنے فیصلے سے نہ روک سکی۔ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ فلسطین بھر میں امریکی اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ غزہ کی سرحد پر چالیس ہزار سے زائد فلسطینی جمع ہوئے جنہیں کچلنے کیلئے اسرائیلی فورسز نےحسب روایت طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا۔ ڈرونز کے ذریعے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اندھا دھند فائرنگ سے پچاس سے زائد مظاہرین شہید جبکہ چوبیس سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ جن میں خواتین اور بچوں کے علاوہ صحافیوں اور امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ بیت اللحم میں بھی سیکڑوں فلسطینیوں نے امریکی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ اسرائیلی فورسز اور مظاہرین کے درمیان متعدد مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں۔ 2014 کے بعد یہ فلسطینی تاریخ کا خونی ترین روز ہے جب اتنی تعداد میں شہادتیں ہوئیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »