Daily Taqat

ایرانی پارلیمنٹ میں امریکی پرچم نذرِ آتش

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی صدر پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے پاس مسائل حل کرنے کیلئے ذہنی صلاحیت موجود نہیں۔ ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے ایوان میں امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجان نے امریکی صدر کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی امریکا کو تنہا کردے گی،امریکی قدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،امریکی صدر صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔

انہوں نےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ معاہدے میں شامل یورپی ملکوں کی جانب سے ڈیل پر برقرار رہنے پر ابہام ہیں۔

مریکی صدر کے فیصلے کی مخالفت میں ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے ایوان میں امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »