Daily Taqat

امریکا: فلوریڈا ریاست کے یوگا اسٹوڈیو میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی

 امریکی ریاست فلوریڈا کے دارالحکومت تلہاسی میں واقع یوگا اسٹوڈیو میں ایک شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق یوگا اسٹوڈیو میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز شام 5 بجکر 47 منٹ پر پیش آیا۔

پولیس چیف مائیکل ڈیلیو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس آفیسرز فوراً ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے، جہاں 7 افراد زخمی حالت میں موجود تھے،جن میں سے 6 کو گولیاں ماری گئی تھیں، جبکہ ایک کو پستول مار کر زخمی کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جن میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس چیف کے مطابق یوگا اسٹوڈیو میں فائرنگ کرنے والے شخص نے بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 40 سالہ اسکاٹ پال بیئرلے کے نام سے ہوئی ہے۔

تلہاسی کے میئر اینڈریو گلم، جو واقعے کے وقت شہر میں موجود نہیں تھے، نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس حادثے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لکھا، ‘میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سراہتا ہوں کہ انہوں نے حادثے کا فوری طور پر ایکشن لیا’۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »