امریکی اقتدارآسانی سے منتقل نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ انتخابات میں ناکام ہوا تو اقتدار پُرامن طریقے سے منتقل نہیں ہوگا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ انہیں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر شدید اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ طریقہ استعمال ہوا تو ہم دیکھیں گے کہ ہمیں کرنا ہے۔ اس صورت اگر 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں شکست ہوئی تو آسانی سے اقتدار منتقل نہیں ہوگا۔

صدر ٹرمپ کورونا وائرس کے باعث پانچ امریکی ریاستوں کی جانب سے ڈاک کے ذریعے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے پر مسلسل عدم اعتماد کا اظہار کرتے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طریقے میں انتخابات میں بڑے پیمانے پر جعل سازی ممکن ہے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے جولائی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں ’میل ان‘ ووٹنگ پر شدید تحفظات ہیں اگر اس پر عمل درآمد ہوا تو وہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.