Daily Taqat

امریکا کا پاکستان کی سیکیورٹی معاونت معطل کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان سے سیکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کردیا ۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ نے بتایا ہے کہ اب پاکستان کو نہ تو فوجی سازو سامان دیا جائے گا اور نہ سیکیورٹی کی مد میں فنڈ فراہم کیا جائےگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک، دیگر افغان طالبان کے خلاف کارروائی تک معاونت معطل رہے گی، روکی جانیوالی سیکیورٹی امداد کی مالیت کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں، فیصلہ کن اقدامات کی صورت میں پاکستان کی امداد بحال ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے قبل ازیں پاکستان کی 255 ملین ڈالر امداد روکنے کا اعلان کیا تھا، اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے امداد روکے جانے کی تصدیق کی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »