امریکہ نے فلسطینی مہاجرین کی6 کروڑ 50لاکھ ڈالر کی امداد روک دی

امریکہ نے اقوام متحدہ کے ایک ادارے کے کروڑوں ڈالر روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ادارہ فلسطینی مہاجرین کی اعانت کا کام انجام دیتا ہے اور اگر اصلاحات نہیں لائی جاتیں تو مزید رقوم کی کٹوتی عمل میں لائی جائے گی۔اِس بات کی تصدیق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ کی امداد اور تعمیرات کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کے سال 2018ء کے ابتدائی عطیے میں سے ٹرمپ انتظامیہ 6کروڑ 50 لاکھ ڈالر روک رہا ہے۔نوئرٹ نے کہا کہ اس معاملے پر بیان کے لیے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کیا جائے، ایک طویل عرصے سے انتظامیہ کے لیے یہ بات باعث تشویش رہی ہے جبکہ انتظامیہ کو اقتدار سنبھالے ایک سال گزرا ہے جبکہ ہم جانتے ہیں یو این آر ڈبلیو اے اس رقم کو کس طرح استعمال کرتا ہے اور پیسے کو سنبھالنے کے لیے کیا اقدامات کرتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.