Daily Taqat

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکوحل کرنےمیں مدد دے، حریت کانفرنس کامطالبہ

سرینگر : حریت کانفرنس نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی طرف سے ریاست جموں کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے مذموم منصوبوں پر روک لگانے کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرے ۔ حریت کانفرنس نے اقوامِ متحدہ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی قابض افواج کی طرف سے نہتے عوام کی طرف سے چلائی جارہی حق خودارادیت کی تحریک کو بزور طاقت دبانے کے نتیجے میں اجتماعی نسل کُشی کی ظالمانہ کارروائیوں کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں مدد دے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کا ایک ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت حریت سیکریٹری جنرل غلام نبی سمجھی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ریاست جموں کشمیر کے مسلم اکثریتی کردار کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے بھارتی منصوبوں پر روک لگانے کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »