امریکہ نے مشعال ریڈیو کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کردیا

امریکا نے پاکستان میں امریکی امداد سے چلنے والے پشتو زبان کے ریڈیو براڈکاسٹر ’ریڈیو مشال‘ کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے،پاکستان نے گذشتہ ہفتے ریڈیو مشعال کی نشریات بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ19 جنوری کو پاکستان کی وزرات داخلہ کی جانب سے ریڈیو فری یورپ /ریڈیو فری لیبرٹی کے ریڈیو مشعال پر لگائی جانے والی پابندی کے حکومتی فیصلے پر امریکہ کو تشویش ہے ۔ ہم نے پاکستانی حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے اور ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے ریڈیو مشعال کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لے۔گزشتہ ہفتے وفاقی وزارت داخلہ نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی سفارش پر امریکا کی مدد سے چلنے والے ریڈیو فری یورپ سے منسلک پشتو زبان کے ریڈیو مشال کی نشریات کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ خفیہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو مشال کو ‘پاکستان کے مفادات کے خلاف اور مخالف ایجنسی کے ایجنڈا کی پروی کرتے پروگرام نشر کرتے پایا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.