Latest news

اقوام متحدہ کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے رقم ختم

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگیوٹریس کا مالی معاملات دیکھنے والی ففتھ کمیٹی کے اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا کہ عالمی ادارے کے مالی حالات بہت خراب ہوچکے ہیں کیونکہ رکن ممالک میں سے بیشترنے اپنے حصے کی رقم جمع نہیں کروائی ہے۔سیکرٹری جنرل کے مطابق جنرل اسمبلی اجلاس بھی ہنگامی بجٹ کٹوتی کے باعث ممکن ہوسکا، ادارہ اس قدرمالی بحران کا شکارہے کہ پروگراموں کی منصوبہ بندی اورامن فوج کیلئے بھی رقم نہیں ہے، اگرمالی معاملات بہترنہ ہوئے توملازمین کو نومبرکی تنخواہ ملنا بھی مشکل ہو جائیگی،سیکرٹری جنرل نے ان ممالک کو واجبات کی فوری ادائیگی کی درخواست بھی کردی جنہوں نے تاحال اپنے حصے کی رقم جمع نہیں کروائی ہے۔سیکرٹری جنرل کا کہناتھاکہ ملازمین کی تعداد 30ہزارہے اور ادارے کو 230ملین ڈالرخسارے کا سامناہے،رقم بچانے کیلیے غیرضروری ملاقاتوں اورسفرپرپابندی عائد کردی گئی ہو ہے،


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.