Daily Taqat

سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں بتدریج کمی

ریاض: سعودی عرب میں مقامی شہریوں میں مالی سال 2017ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران میں بے روزگاری کی شرح 12.8 فیصد کی سطح پر برقرار رہی ہے۔

سعودی عرب کے ادارہ شماریات کے سربراہ ڈاکٹر فہد التخیفی سے اس حوالے سے گفتگو کی ۔انھوں نے بتایا کہ سعودی معیشت میں خواتین کی شرکت میں اضافہ ہوا ہے اور 2017ء کی چوتھی سہ ماہی میں سعودی معیشت کے مختلف شعبوں میں خواتین کی شرکت کا تناسب 19.4 فیصد رہا ہے جبکہ تیسری سہ ماہی میں یہ تناسب 17.8 فیصد تھا۔اس سہ ماہی کے دوران میں سعودی مردوں کی ملکی معیشت میں شرکت کی شرح 63.4 فی صد رہی ہے۔اس کے مقابلے میں تیسری سہ ماہی میں مردوں کی شرکت کی شرح 62.6 فی صد رہی تھی۔ڈاکٹر فہد التخیفی نے بتایا کہ سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »