Daily Taqat

تائیوان : تین ماہ سے بیہوش خاتون گانا سننے کے بعد ہوش میں آگئی

تائیوان : چینی صوبے ہوبی کے شہر ووہان کی ایک نوجوان عورت گزشتہ چار ماہ سے ایک ہسپتال میں کومے (بیہوشی) کی حالت میں تھی لیکن ہسپتال کے میل نرس نے اس کو ہوش میں لانے کیلئے تائیوانی سٹارکا ایک گیت اسے سنانا شروع کردیا ، وہ مسلسل تین ماہ تک اسے یہ گیت سناتا رہا جو تائیوانی گلوکار جے چاﺅ پاپ گانا تھا۔

اخباری اطلاعات کے مطابق 24سالہ خاتون نے چند ہفتوں بعد حرکت شروع کردی ،وہ اپنی ٹانگیں ہلانے لگی۔ میل نرس اسے روز میری گانا مسلسل سناتا رہا۔یہاں تک کہ وہ 3 ماہ تک اسے یہ گانا سناتا رہا اور بالآخر مریضہ نے آنکھیں کھول دیں اور وہ ہوش میں آگئی۔

میل نرس پینگ کی لنگ کی خوشی کی کوئی حد نہ رہی اور وہ اسے اپنی زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ قرار دیتا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »